میپکوصارفین کی شکایات مقررہ وقت میں حل کرنیکی ہدایت

میپکوصارفین کی شکایات مقررہ وقت میں حل کرنیکی ہدایت

ملتان (خصوصی رپورٹر) سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو بہاولنگر سرکل خالد حسین سیال نے کہا ہے کہ صارفین کی شکایات کا مقررہ وقت کے اندر ازالہ یقینی بنایا جائے اور شکایات کے حل میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے ۔

 کسٹمر سہولت سنٹر میں فراہم کی جانے والی تمام سہولیات صارفین تک پہنچائی جائیں جبکہ آن لائن موصول ہونے والی شکایات فوری طور پر متعلقہ آپریشنل دفاتر کو بھجوائی جائیں تاکہ ان کا کم سے کم وقت میں ازالہ ممکن ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکو ڈویژن بہاولنگر اور ہارون آباد کے آپریشنل افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں بجلی کی تقسیم، لائن لاسز میں کمی، ریکوری میں بہتری اور صارفین کو بروقت سروسز کی فراہمی سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔خالد حسین سیال نے کہا کہ تمام شعبوں کی کارکردگی مزید بہتر بنائی جائے۔

 ، جاری اقدامات میں تیزی لائی جائے اور اعلیٰ حکام کی جانب سے تفویض کردہ اہداف مقررہ مدت میں حاصل کئے جائیں۔ فیلڈ افسران مؤثر مانیٹرنگ کے ذریعے لائن لاسز میں کمی اور ریکوری بڑھانے پر توجہ دیں۔اجلاس میں بجٹڈ لائن لاسز کے اہداف کے مقابلے میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ایس ای نے افسران کو لائن لاسز مزید کم کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے میوٹ میٹرز اور آئیڈل میوٹ میٹرز کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے بروقت نشاندہی، درستگی اور بحالی کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ہدایت کی تاکہ بجلی کے درست استعمال اور ریونیو ریکوری کو یقینی بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...