سی پی او کی کھلی کچہری، مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری
ملتان (کرائم رپورٹر) سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات سے آگاہ کیا۔
سی پی او نے شہریوں کے مسائل تفصیل سے سنے اور ان کے میرٹ پر حل کیلئے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کئے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا بروقت اور میرٹ پر حل پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ سی پی او نے کہا کہ شہری اپنے اجتماعی اور انفرادی مسائل کے حل کیلئے پولیس دفاتر سے رجوع کر سکتے ہیں، ان کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں۔ کھلی کچہری میں شریک شہریوں نے مسائل توجہ سے سننے اور ان کے حل کی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments