اراضی تنازعات کے 58کیسز کی ریزولیوشن کمیٹی اجلاس میں سماعت

 اراضی تنازعات کے 58کیسز کی ریزولیوشن کمیٹی اجلاس میں سماعت

اراضی تنازعات کے 58کیسز کی ریزولیوشن کمیٹی اجلاس میں سماعت غیر حاضر فریقین کے کیسز مؤخر، تحقیقات اور شواہد کی روشنی میں سفارشات مرتب

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیرصدارت ڈسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں قائم مقام ڈی پی او/ایس پی محمد عثمان، اے ڈی سی ریونیو صبا سحر، اے سی وہاڑی انعم اکرم، ڈسٹرکٹ اٹارنی ملک ظفر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں تحصیل وہاڑی میں اراضی تنازعات سے متعلق 58 کیسز کی سماعت کی گئی، جبکہ غیر حاضر فریقین کے کیسز کو زیرالتوا رکھا گیا۔ متعلقہ کیسز کی تحقیقات، ریونیو ریکارڈ اور دستیاب شواہد کی روشنی میں سفارشات مرتب کی گئیں، جنہیں سکروٹنی کمیٹی کی سفارشات کے ساتھ ٹربیونل کو بھجوایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق زمینوں کے تنازعات کے حل کیلئے حقائق پر مبنی سفارشات تیار کی جا رہی ہیں۔ تمام متعلقہ محکمے زمین کی ملکیت، قبضہ اور دیگر ریونیو ریکارڈ کی مکمل جانچ پڑتال یقینی بنائیں۔ شہریوں کے مسائل کے ازالے اور جائز حقوق کے تحفظ کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...