پروموشن لنکڈ ٹریننگ کورس کے شرکا کا زرعی یونیورسٹی کا دورہ

 پروموشن لنکڈ ٹریننگ کورس  کے شرکا کا زرعی یونیورسٹی کا دورہ

ملتان (خصوصی رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں پنجاب حکومت کے مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (MPDD) کے زیر اہتمام بی ایس 18 سے بی ایس 19 کے افسران کیلئے جاری 10 ہفتوں پر مشتمل لازمی پروموشن لنکڈ ٹریننگ کورس کے شرکا نے مطالعاتی دورہ کیا۔

 دورے میں 25 ٹرینیز اور 2 فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے شرکا کو یونیورسٹی کے تعلیمی و انتظامی نظام، ترقیاتی منصوبوں، تحقیقی سرگرمیوں اور نمایاں کامیابیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی نے مختصر عرصے میں جدید زرعی تعلیم، تحقیق، ٹیکنالوجی اور صنعت سے روابط کے فروغ میں نمایاں پیش رفت کی ہے ۔وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی کی خصوصی توجہ جنوبی پنجاب کے زرعی مسائل کے عملی حل، جدید زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ، موسمیاتی تبدیلی اور پانی کے مؤثر استعمال سے متعلق تحقیق پر ہے ۔ جدید تحقیق، معیاری تعلیم اور عملی تربیت کے فروغ کیلئے مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...