جہانیاں پولیس کی کارروائی، ڈکیتی کے ملزموں سے اسلحہ برآمد
جہانیاں (نمائندہ دنیا)پولیس سرکل جہانیاں نے ڈکیتی کے مقدمات میں گرفتار دو ملزموں سے مبینہ طور پر وارداتوں میں استعمال ہونے والے تیس بور پستول اور گولیاں برآمد کرلیں۔
پولیس نے دونوں ملزموں کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار ذیشان ، سے دوران تفتیش تیس بور پستول اور تین گولیاں برآمد کرلی گئیں،علاوہ ازیں ملزم سانول شہزاد سے تیس بور پستول اور تین گولیاں برآمد کی گئیں۔پولیس نے دونوں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments