خواجہ شفیق ،رانا اصغر کی نومنتخب تاجر قیادت کو مبارک باد
ملتان ( لیڈی رپورٹر )بزرگ تاجر رہنما خواجہ محمد شفیق،رانا محمد اصغر اور دیگر تاجر ہنماؤں کی انجمن تاجران المصطفی روڈ کے نومنتخب عہدیداروں کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد۔۔۔
اس موقع پر نومنتخب صدر شہباز بھٹی نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ انجمن تاجران المصطفی روڈ کے الیکشن میں ہمارے گروپ کی کامیابی چیمبر آف سمال ٹریڈرز تاجر اتحاد گروپ پر واضح اعتماد کا مظہر ہے۔ تاجروں نے فصلی بٹیروں کو مسترد کردیا جو بزرگ تاجر رہنما خواجہ محمد شفیق پر اعتما د کا اظہار ہے خواجہ محمد شفیق اور رانا محمد اصغر نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ المصطفی روڈ کے تاجروں کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے بہتر فیصلہ کیا اور بہترین قیادت کا انتخاب کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments