مسیحی عبادت گاہوں کی سکیورٹی سخت، سینکڑوں اہلکار تعینات
بہاولپور (خبر نگار، سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عبدالوہاب کے احکامات پر اتوار کے روز ضلع بھر میں مسیحی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ، جبکہ سینکڑوں پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات رہے ۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی جانب سے جاری سکیورٹی ایس او پیز کے تحت عبادت گاہوں کی حفاظت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ۔ سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے سکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو چیک کیا اور انہیں الرٹ رہتے ہوئے فرائض انجام دینے کی ہدایات دیں۔ سکیورٹی اسکیننگ آلات کی تنصیب اور کارکردگی کے ساتھ جامع تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔سول پارچات میں تعینات پولیس اہلکاروں اور معاون اداروں نے عبادت گاہوں کے گردونواح میں مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے داخلی و خارجی راستوں سمیت مختلف مقامات پر مؤثر اسنیپ چیکنگ بھی جاری رہی۔ڈی پی او رانا عبدالوہاب نے ہدایت کی کہ ایس ایچ اوز اور پٹرولنگ ڈیوٹی پر مامور افسران اقلیتی عبادت گاہوں کے اطراف گشت یقینی بنائیں۔ اور مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کے ساتھ غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر بھی نظر رکھیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سکیورٹی فرائض میں غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ عوامی اجتماعات اور عبادت گاہوں کی سکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ، کیونکہ مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت پولیس کے اولین فرائض میں شامل ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments