موسلادھار بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا، نشیبی علاقے زیرِ آب

 موسلادھار بارش، گرمی کا زور  ٹوٹ گیا، نشیبی علاقے زیرِ آب

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) کوٹ ادو اور گردونواح میں علی الصبح چار بجے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

بارش کے نتیجے میں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، جبکہ متعدد بجلی کے فیڈرز ٹرپ ہونے سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب موسم میں خنکی آنے سے گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے اور انہوں نے بارش کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے سکھ کا سانس لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...