محمد انور مغل مرحوم کی سالانہ برسی، محفل پاک کا انعقاد

محمد انور مغل مرحوم کی سالانہ  برسی، محفل پاک کا انعقاد

وہاڑی ( خبر نگار،نمائندہ خصوصی) حاجی محمد انور مغل مرحوم کی سالانہ برسی کے موقع پر ان کے صاحبزادگان محمد وقار مغل، عبدالجبار مغل اور محمد وقاص مغل کی جانب سے مدینہ کالونی وہاڑی میں ان کی رہائش گاہ پر محفل پاک کا انعقاد کیا گیا۔

 جس میں علماء کرام، نعت خوانوں اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔محفل میں سابق صوبائی خطیب محکمہ اوقاف صاحبزادہ قاضی محمد وہاج قادری، حضرت علامہ قاری محمد حفیظ الرحمن اور علامہ قاری حمزہ حیات قادری سمیت دیگر علماء کرام شریک ہوئے ۔ اس موقع پر سابق کونسلر حاجی جمیل گجر، رائے منور سب انسپکٹر سی سی ڈی وہاڑی، حاجی عبدالرشید مغل، حاجی محمد سرور مغل، تاجر رہنما چوہدری الطاف مشتاق گجر، چوہدری خالد حسین گجر، شاہد محمود مرزا، میاں وحید الرحمن، طاہر سردار، محمد شعبان، رانا فیضی، محمد انور شیان، رانا گلزار، رانا سردار اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔علماء کرام نے اپنے خطاب میں موت و حیات کے موضوع پر روشنی ڈالی اور دنیاوی زندگی کی حقیقت بیان کی۔ محفل کے اختتام پر حضرت علامہ قاضی محمد وہاج قادری نے حاجی محمد انور مغل مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...