کرین اور ٹرالر میں تصادم، دو ڈرائیور شدید زخمی
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) پیرووال ٹول پلازہ کے قریب کرین اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے اور گاڑیوں میں پھنس گئے ۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور خصوصی آلات کی مدد سے گاڑیوں کو کاٹ کر دونوں زخمیوں کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کی شناخت 30 سالہ یاسر اور 23 سالہ صدام علی کے نام سے ہوئی ہے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے دونوں ڈرائیوروں کو گاڑیوں سے نکالنے کے بعد موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔بعدازاں دونوں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال خانیوال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments