بڑھتی مہنگائی سے عام آدمی کی قوتِ خرید بری طرح متاثر ،مطلوب احمد
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)سماجی شخصیت مطلوب احمد خان بختیاری نے کہا ہے کہ غربت اور بیروزگاری میں مسلسل اضافہ عوام کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔
جبکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام آدمی کی قوتِ خرید کو بری طرح متاثر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی پالیسیوں کے مو ثر نتائج سامنے نہ آنے کے باعث عوام کو بنیادی ضروریات زندگی پوری کرنے میں دشواری کا سامنا ہے ۔ان خیالات کااظہا رانہوںنے گزشتہ روز صحافیو ںسے گفتگو کے دوران کیا مطلوب احمد خان بختیاری نے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری اور غربت پر قابو پانے کے لیے حکومت کو جامع اور مو ثر معاشی منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments