مفت آئی کیمپ کا آغاز، پہلے روز سینکڑوں مریضوں کا معائنہ
ساجد خان ڈاہا کی جانب سے عزیز و اقارب کے ایصال ثواب کے لیے کیمپ لگایا گیا
وہاڑی (خبر نگار،نمائندہ خصوصی) معروف تاجر رہنما حاجی ساجد خان ڈاہا اور حاجی طارق خان ڈاہا کے والدین اور عزیز و اقارب کے ایصال ثواب کے لیے سوسائٹی فار پریونشن اینڈ کور بلائنڈنس کراچی کے تعاون سے تین روزہ مفت آئی کیمپ کا انعقاد احمد سرجیکل ہسپتال، 24 ڈبلیو بی، خانیوال روڈ وہاڑی میں کیا گیا۔ کیمپ کا افتتاح معززین علاقہ نے فیتا کاٹ کر کیا، جبکہ مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی گئی۔کیمپ کے پہلے روز سینکڑوں مریضوں کی آنکھوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور ضرورت مند مریضوں کے آپریشن کرکے لینز بھی ڈالے گئے ۔اس موقع پر حاجی ساجد خان ڈاہا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والد حاجی نذیر خان ڈاہا مرحوم اور والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لیے ہر سال مفت آئی کیمپ منعقد کرتے ہیں۔ کیمپ میں معروف آئی اسپیشلسٹس ڈاکٹر رئیس اور ڈاکٹر ایوب کی نگرانی میں مریضوں کے مفت آپریشن کیے جاتے ہیں، جبکہ ضروری ٹیسٹ، ادویات، لینز اور چشمے بھی بلا معاوضہ فراہم کیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس فلاحی سرگرمی میں ان کی ٹیم کے ساتھ سوسائٹی فار پریونشن اینڈ کور بلائنڈنس کراچی کے ڈاکٹرز اور عملہ بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس کوشش کو قبول فرمائے اور ان کے والدین، عزیز و اقارب اور علاقے کے تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments