1کروڑ 40 لاکھ جعلی چیک کیس،ملزم کی ضمانت خارج
ملتان (کورٹ رپورٹر) ایک کروڑ 40 لاکھ روپے کے مبینہ چیک ڈس آنر کے مقدمے میں لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ملزم ابوذر انصاری کی قبل از گرفتاری عبوری ضمانت خارج کردی۔ ۔۔۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر ملتان میں درج مقدمہ نمبر 191/26 میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزم نے کاروباری لین دین کے سلسلے میں ایک کروڑ 40 لاکھ روپے کا چیک دیا، جو مقررہ تاریخ پر بینک میں پیش کرنے کے باوجود کیش نہ ہوسکا۔ مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 489-F کے تحت کارروائی کی گئی ہے ۔ ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ سے رجوع کیا تھا۔ 29 اکتوبر 2026ء کو جسٹس محمد طارق ندیم کی عدالت میں سماعت کے دوران متعدد بار آواز دینے کے باوجود درخواست گزار پیش نہ ہوا۔ عدالت نے صبح 9 بج کر 52 منٹ تک انتظار کے بعد عدم حاضری پر عبوری ضمانت کی درخواست خارج کرتے ہوئے پہلے سے دی گئی ضمانت بھی واپس لے لی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments