رجسٹری محرر کی رٹ درخواست سماعت کیلئے منظور، اینٹی کرپشن حکام کو نوٹس
ملتان (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس غلام سرور نہنگ نے کوٹ ادو کے رجسٹری محرر محمد احمد خان کی رٹ درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے اینٹی کرپشن حکام کو نوٹس جاری کر دیا ہے ۔ ۔۔۔
درخواست گزار کے وکیل محمد عامر خان بھٹہ نے عدالت کو بتایا کہ 2017ء میں اینٹی کرپشن کوٹ ادو نے جعلی رجسٹریوں کا مقدمہ درج کیا تھا۔ دورانِ تفتیش رجسٹری کلرک کو بے گناہ قرار دے دیا گیا، جبکہ دیگر ملزمان کو سپیشل جج اینٹی کرپشن نے سزا سنائی۔ وکیل کے مطابق عدالتی فیصلے کے آخری پیراگراف میں یہ بھی لکھا گیا کہ جن ملزمان کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے بے گناہ قرار دے کر مقدمے سے خارج کیا تھا، ان کے خلاف دوبارہ چالان تیار کیا جائے ۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت عظمیٰ کے فیصلوں کی نظیریں بھی پیش کیں، جن کے مطابق بے گناہ قرار دیے گئے شخص کے خلاف دوبارہ مقدمہ چلانے کی مخالفت کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments