ملتان میں 27ویں نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کا افتتاح

ملتان میں 27ویں نیشنل بیس  بال چیمپئن شپ کا افتتاح

ملتان (خصوصی رپورٹر) پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام 32 سال بعد ملتان میں منعقد ہونے والی 27ویں سید خاور شاہ نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کا افتتاح کر دیا گیا۔ ۔۔۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان تھے ۔ اس موقع پر صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال ڈاکٹر محمد حنیف لاکھوی، ڈویژنل اسپورٹس آفیسر عطاء الرحمن خان ودیگر نے ان کا استقبال کیا۔ مہمان خصوصی کا شریک ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے تعارف بھی کرایا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ بیس بال پاکستان کے مقبول کھیلوں میں شامل ہے اور ملتان اس کھیل کو ہمیشہ سے باصلاحیت کھلاڑی فراہم کرتا رہا ہے ۔ شہر میں قومی چیمپئن شپ کا انعقاد باعث فخر ہے ۔ ضلعی انتظامیہ ایونٹ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...