فائرنگ سے زخمی خاتون نشتر ہسپتال میں دم توڑ گئی
ملتان (کرائم رپورٹر) تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون نشتر ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ ۔۔۔
پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی، تاہم ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے۔ پولیس کے مطابق سابق چیئرمین مسلم لیگ (ن) مظفر حسین تھہیم کی اہلیہ زبیدہ بی بی کو شہزاد وغیرہ نے رائفل سے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا۔ انہیں علاج کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئیں۔ خاتون کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملنے پر بستی ملوک پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔ پولیس نے مقدمے کے اندراج اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments