کوٹ ادو:شہری کی 8 مرلہ رقبے پر قبضے کی کوشش کا الزام
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)موبائل فون سے مبینہ طور پر اپنے نام کا سٹامپ نکلوانے اور 8 مرلہ رقبے پر قبضے کی کوشش کا الزام۔۔۔
متاثرہ شہری کا کارروائی اور سٹامپ واپس دلوانے کا مطالبہ،وارڈ نمبر 3کوٹ ادو کے عامر عباس لاڑ نے بتایا کہ شادن لُنڈ کے شہبازاورآصف 16 اکتوبر کو اس کے گھر آئے دونوں مبینہ طور پر کال کرنے کیلئے موبائل فون لے گئے اور کچھ دیر بعد واپس کردیا،متاثرہ شہری کے مطابق بعدازاں اسے معلوم ہوا کہ اس کے موبائل فون اور سم کے ذریعے اس کے نام کا سٹامپ نکلوا لیا گیا ہے اور اب اس کے 8 مرلہ رقبے پر ناجائز قبضے کی کوشش کی جا رہی ،شہری نے تھانے میں درخواست دے دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments