وہاڑی:جامعہ مسجد زینب اہلحدیث میں دستارِ فضیلت کانفرنس 5 نومبر کو ہوگی
وہاڑی (خبرنگار )جامعہ مسجد زینب اہلحدیث بھٹی کالونی وہاڑی کے زیرِ اہتمام 5 نومبر بعد نمازِ عشاء عظمتِ قرآن و دستارِ فضیلت کانفرنس منعقد ہوگی۔۔۔
، جس میں جامعہ سے حفظِ قرآن کریم کی تکمیل کرنے والے 10 حفاظِ کرام کی دستار بندی کی جائے گی، یہ بات ادارہ کے مدرس قاری طاہر محمود نے بتائی، انہوں نے بتایا کہ کانفرنس میں ممتاز علمائے کرام، قراء اور مذہبی شخصیات شرکت کریں گی۔ جبکہ خصوصی خطاب فاضل مدینہ یونیورسٹی مولانا عبدالمنان راسخ اور پاکستان قرآء کونسل کے ضلعی صدر حضرت مولانا قاری محمد اویس المصری اور دیگر علمائے کرام فرمائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments