کوٹ ادو:موٹرسائیکل چوری خاتون سے بدتمیزی اورتشدد پر مقدمات

کوٹ ادو:موٹرسائیکل چوری خاتون سے بدتمیزی اورتشدد پر مقدمات

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) موٹرسائیکل چوری،خاتون سے بدتمیزی اورتشدد پر مقدمات درج کر لئے گئے ۔۔۔۔

 موضع پرہاڑ شرقی کے محمد ثقلین نے بتایا کہ چور زینوے پیزاشاپ کوٹ ادو کے سامنے کھڑی اس کی موٹرسائیکل لے گئے ۔ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقے موضع احسانپور کے محمد یوسف نے بتایا کہ محمدبشیر نے اپنے رقبے کو پانی لگانے کیلئے اس سے سولر موٹر کرایہ پر لی اور بور پر نصب کرنے لگا تو محمد بشیر،محمد نصیر اور جانی نے اعتراض کیا کہ اس بور پر یوسف کی موٹر نہیں لگے گی، تلخ کلامی ہوئی، ملزمان نے اسے گالیاں دیں، اس کی بیوی کبریٰ بی بی کو بالوں سے پکڑ کرگھسیٹا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...