پیپلز پارٹی کا بلدیاتی انتخابات کیلئے ہوم ورک مکمل:رانا خالد محمود

پیپلز پارٹی کا بلدیاتی انتخابات  کیلئے ہوم ورک مکمل:رانا خالد محمود

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر پروفیسر رانا خالد محمود ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لیے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔۔۔

 اور پارٹی قیادت کی ہدایت پر انتخابی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔ بلدیاتی انتخابات عوامی مسائل کے حل اور نچلی سطح پر جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کا اہم ذریعہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی خدمت، جمہوریت کے استحکام اور محروم طبقات کے حقوق کی ترجمانی کرتی رہی ہے ۔ بلدیاتی انتخابات میں عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کیا جائے گا اور کارکنوں کو متحرک کرکے پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچایا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...