دوکوٹہ :اکتوبر ،پٹرولنگ پولیس نے 402 مقدمات درج کر کے 400 ملزم پکڑے
دوکوٹہ (نامہ نگار )پنجاب ہائی وے پٹرول ملتان ریجن نے اکتوبر میں 402 مقدمات درج کر کے 336 لیٹر شراب، 1500 گرام چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا جبکہ 400 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ ۔۔۔
ایس پی ملتان ریجن فیاض احمد سنپال کی زیر نگرانی پنجاب ہائی وے پٹرول ملتان ریجن نے ملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں میں کارروائیاں کیں، غیر قانونی گیس سلنڈرز کے خلاف کارروائیوں کے دوران 170 مقدمات درج کیے گئے ،شاہراہوں پر 3900 شہریوں اور مسافروں کو مدد فراہم کی ،ایک گمشدہ بچے کو والدین کے حوالے کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments