مونڈکا:سب انسپکٹر سید سلیم اکبر کے ایصال ثواب کیلئے محفل
مونڈکا (نامہ نگار )علما سے درخواست ہے امت کی رہنمائی فرمائیں تاکہ اس پرفتن دور میں امت کی دین کی طرف رغبت بڑھے۔۔۔
،دین اسلام نے سب سے زیادہ خدمت خلق کا سبق دیا ہے ، بدقسمتی سے اس مشکل دور میں مخلوق خدا کی خدمت و مدد کا سلسلہ مخدوش ہو رہا ہے ۔ مظفر گڑھ میں پنجاب پولیس کے مرحوم سب انسپکٹر سید سلیم اکبر شاہ کی روح کو ایصال ثواب کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے غوثیہ کالج مظفر گڑھ کے پرنسپل علامہ ڈاکٹر محمد طارق بھابھہ نے کہا کہ مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کی محفلوں سے ان کی روح کو نہ صرف سکون و طمانیت میسر آتی۔ بلکہ عالم برزخ میں انکی روحیں خوشی سے سرشار ہو جاتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments