مہنگائی نے سفید پوش طبقے کا جینا مشکل بنا دیا :راؤ عارف

مہنگائی نے سفید پوش طبقے کا  جینا مشکل بنا دیا :راؤ عارف

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)سابق ٹکٹ ہولڈر و امیدوار حلقہ پی پی 209 راؤ عارف سجاد نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے سفید پوش طبقے کا جینا مشکل بنا دیا ہے ۔۔۔۔

 اشیائے خوردونوش، بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عام آدمی شدید معاشی مشکلات کا شکار ہے جبکہ متوسط اور کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے گھریلو اخراجات پورے کرنا بھی دشوار ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے باعث تنخواہ دار طبقہ، مزدور، دیہاڑی دار اور چھوٹے کاروباری افراد سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ آمدن محدود جبکہ اخراجات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، جس کی وجہ سے سفید پوش خاندان اپنی بنیادی ضروریات پوری کرنے سے بھی قاصر ہیں۔ان خیالا ت کااظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا، راؤعارف سجاد نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے نجات دلانے کے لیے مؤثر اور فوری اقدامات کرے ، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے اور ذخیرہ اندوزوں و ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...