بین الاضلاعی منشیات فروش گرفتار، 480 لیٹر شراب برآمد
میلسی (نمائندہ دنیا )بین الاضلاعی شراب سپلائی کرنے والا مبینہ ملزم ساتھی سمیت گرفتار، 480 لیٹر دیسی شراب برآمد۔۔۔۔
ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال اور ڈی ایس پی میلسی راؤ طارق پرویز کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ صدر میلسی مظہر شان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ہیڈ سائفن کے قریب ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک لوڈر رکشے کو روک کر تلاشی لی تو اس میں چھپائے گئے 16 کینوں سے 480 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی۔ پولیس نے رکشہ سوار محمد علی راجپوت اور ڈرائیور محمد ارشد کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ شراب کی مذکورہ کھیپ میلسی سے خیرپور ٹامیوالی سپلائی کی جانی تھی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں پابند سلاسل کر دیا ہے۔ جبکہ شراب سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کے دیگر ممکنہ سہولت کاروں تک پہنچنے کے لیے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے ۔ڈی ایس پی میلسی راؤ طارق پرویز نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور جلد اس نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جائے گا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments