بورے والا:روٹھی بیوی منانے آئے داماد کو قتل کر دیا

بورے والا:روٹھی بیوی منانے آئے داماد کو قتل کر دیا

وقاص سسرال پہنچا، تلخ کلامی ہونے پر سسر نے مبینہ طور پر فائرنگ کر دی

بورے والا ( نمائندہ دنیا )نواحی گاؤں 479 ای بی میں سسر نے فائرنگ کرکے داماد کو قتل کر دیا۔ قاتل سسر اپنی بیٹی کو وقاص کے ساتھ بسانے سے انکاری تھا۔ تفصیل کے مطابق بورے والا کے نواحی گاؤں 479/ای بی میں گھریلو ناچاقی کے باعث فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سسر نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنے داماد کو قتل کر دیا مقتول وقاص کی بیوی مبینہ گھریلو تشدد کے باعث ناراض ہو کر میکے آئی ہوئی تھی، جسے واپس گھر لے جانے کے لیے وقاص سسرال پہنچا، تاہم سسر کی جانب سے بیٹی کو واپس بھیجنے سے انکار پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہو گئی جو شدت اختیار کر گئی اسی دوران سسر نے مبینہ طور پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وقاص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ،واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتول کی لاش ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دی، جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...