زرعی تحقیقاتی کونسل کے وفد کامرکزی کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ کا دورہ
ملتان (وقائع نگار خصوصی)پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچرل لنکیجز پروگرام انجینئر عرفان علی نے وفد کے ہمراہ مرکزی کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ (سی سی آر آئی) ملتان کا دورہ کیا۔۔
۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سی سی آر آئی صباحت حسین کی زیر صدارت سائنسی و تحقیقی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کے سیکرٹری ڈاکٹر راؤ ولی محمد، سینئر سائنسی افسران اور مختلف شعبہ جات کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں کپاس کی تحقیق کو جدید سائنسی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور قومی تحقیقی اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments