ملتان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام محفل موسیقی کا اہتمام
ملتان (لیڈی رپورٹر)ملتان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام راگ بھیرویں میں ترتیب دیئے گئے خوبصورت گیتوں پر مشتمل موسیقی کا۔۔
پروگرام سر مالا کے روپ ہزارملتان آرٹس کونسل کی زوار حسین آرٹ گیلری میں منعقد ہوا جس میں معروف کلاسیکل گائیک ندیم ریاض ملک نے خصوصی طور پر لاہور سے شرکت کی۔ اس موقع پر پراچہ سسٹرز روزینہ پراچہ اور شازیہ پراچہ سمیت ملتان کے مقامی فنکاروں ثوبیہ ملک، شمیم انصاری، زبیر بھپلا، ظہیر عباس، سہیل شیخ، شاہد قریشی، شفقت بپی، اسد عباس اور جنید رضا دولتانہ نے راگ بھیرویں میں ترتیب دیئے گئے۔ خوبصورت گیت پیش کرکے محفل کو موسیقی کے رنگوں سے سجا دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments