یوتھ ایئر 2026 کے تحت ملتان میں شطرنج کے دلچسپ مقابلوں کا انعقاد
ملتان (خصوصی رپورٹر)سال 2026 کو یوتھ ایئر قرار دیئے جانے کے سلسلے میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام ای لائبریری اینڈ یوتھ سینٹر ملتان میں شطرنج کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
ایونٹ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ، ذہنی صلاحیتوں، حکمت عملی کے تحت سوچنے اور کھیلوں کے جذبے کو اجاگر کرنا تھا۔ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم تھے ، جبکہ وقار احمد ٹورنامنٹ ڈائریکٹر، شاہد لودھی چیف آربیٹر، عدنان خان ڈپٹی چیف آربیٹر اور محمد ریان آربیٹر کے فرائض انجام دے رہے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments