ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی کی نومنتخب کمیٹی کی حلف برداری
وہاڑی (نمائندہ خصوصی)ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی طارق بن زیاد کالونی کے انتخابات 2026ء میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی۔۔
حلف برداری کی تقریب سوسائٹی کے دفتر میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانان خصوصی ایم پی اے میاں ثاقب خورشید کے نمائندے میاں اولیس خورشید اور ڈاکٹر حسن اقبال چوہدری تھے ۔ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز ملتان علیم رضا بھٹہ نے نومنتخب صدر ہومیو پیتھک ڈاکٹر الحاج حفیظ الرحمن عالم، نائب صدر الحاج محمد اشفاق چوہدری، جنرل سیکرٹری علیان احمد، خزانچی عبدالرزاق چوہدری اور کمیٹی ممبران نعمان اسلم رانا، دوست محمد، محمد عباس، رفیق احمد فوجی اور محمد اشرف سے حلف لیا۔مہمانوں نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی کمیٹی علاقے کی ترقی اور بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔ کنوینر الیکشن و اسسٹنٹ رجسٹرار فارمنگ سوسائٹیز خانیوال بشارت گل نے سوسائٹی کے اغراض و مقاصد بیان کیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments