وہاڑی سکریپ یونین کی تنظیم نو نومنتخب عہدیداروں کا اعلان

وہاڑی سکریپ یونین کی تنظیم نو  نومنتخب عہدیداروں کا اعلان

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) مرکزی انجمن تاجران وہاڑی کے زیر اہتمام سکریپ یونین کی تنظیم نو کے سلسلے میں تقریب سکریپ یونین آفس خانیوال روڈ پر منعقد ہوئی۔ تقریب میں صدر انجمن تاجران وہاڑی ارشاد حسین بھٹی اور۔۔

 جنرل سیکرٹری راؤ خلیل احمد نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے نومنتخب عہدیداروں کو پھولوں کی مالائیں پہنائیں اور مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ارشاد حسین بھٹی اور راؤ خلیل احمد نے کہا کہ تاجر برادری حکومتی قوانین اور مقررہ طریقہ کار کے مطابق کاروبار کرے تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے نومنتخب عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ تاجروں کے مسائل کے حل اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔تنظیم کے نومنتخب عہدیداروں میں اللہ رکھا چیئرمین، حاجی محمد دین صدر، حاجی محمد اسحاق جنرل سیکرٹری، حاجی محمد مشتاق سینئر نائب صدر، محمد طفیل نائب صدر اور محمد منیر سرپرست اعلیٰ منتخب ہوئے ۔نومنتخب عہدیداروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تمام ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور تاجروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے مل کر کام کریں گے ۔تقریب کے اختتام پر تنظیمی امور، تاجروں کے اتحاد و اتفاق اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا جبکہ ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...