باولے کتے کا شہریوں پر حملہ کم عمر لڑکے سمیت تین افراد زخمی
ماہڑہ (نامہ نگار)روہیلانوالی شہر میں باولے کتے نے شہریوں پر حملہ کرکے کم عمر لڑکے سمیت تین افراد کو زخمی کر دیا۔۔
، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کتے کو ہلاک کر دیا۔تفصیلات کے مطابق روہیلانوالی میں باولے کتے نے اچانک شہریوں پر حملہ کیا، جس سے تین افراد زخمی ہوگئے ۔ اطلاع ملنے پر تھانہ روہیلانوالی کی پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کرتے ہوئے کتے کو ہلاک کر دیا۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔شہریوں نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments