تعمیر و ترقی،سیوریج نظام کیلئے فنڈز مختص کرائے ، لعل محمد جوئیہ

تعمیر و ترقی،سیوریج نظام کیلئے فنڈز  مختص کرائے ، لعل محمد جوئیہ

جلال پور پیروالا (نامہ نگار) ایم پی اے ملک لعل محمد جوئیہ نے کہا ہے کہ علاقے کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کو بنیادی ۔۔

سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی سڑکوں کی ازسرنو تعمیر، شہر کی سڑکوں کی بہتری اور سیوریج نظام کی بحالی کے لیے فنڈز مختص کرائے گئے ہیں، جن پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علی پور موڑ پر واقع جوئیہ آفس میں شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو درپیش مشکلات میں کمی آئے گی۔ اس موقع پر ایم پی اے نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...