جی ایم آپریشن میپکو کا دورہ میلسی،کسٹمر سروسز کا جائزہ

جی ایم آپریشن میپکو کا دورہ  میلسی،کسٹمر سروسز کا جائزہ

میلسی (نمائندہ دنیا) جنرل منیجر آپریشن میپکو انجینئر محمد اکرم سیال نے کہا ہے کہ صارفین کو بہترین سہولیات کی فراہمی، بجلی کے نظام کی حفاظت اور شکایات کا بروقت ازالہ میپکو کی اولین ترجیحات ہیں۔ ۔۔

صارفین کا اعتماد بحال رکھنے کے لیے کسٹمر سروسز کو مزید بہتر بنایا جائے اور بجلی کی محفوظ و بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے ۔وہ ڈویژن میلسی کے تفصیلی دورے کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے کسٹمر سہولت سنٹر، کمپلینٹ سنٹر اور 132 کے وی گرڈ اسٹیشن میلسی کا معائنہ کیا۔ ان کے ہمراہ ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو انجینئر عظمت علی خان اور ایکسین میپکو ڈویژن میلسی انجینئر اللہ ورایو بھی موجود تھے ۔جنرل منیجر آپریشن نے کہا کہ کسٹمر فسیلیٹیشن سنٹرز صارفین سے براہ راست رابطے کا اہم ذریعہ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...