پیف پارٹنر سکولوں کو میٹرک کلاسز اجراء کی اجازت
ملتان(خصوصی رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف)نے بڑا اقدام کرتے ہوئے اپنے پارٹنر سکولوں کو میٹرک کی کلاسز کے اجراء کی اجازت دے دی ہے ۔۔۔
، جس سے لاکھوں طلبہ مستفید ہوں گے پیف کے فیصلے کے مطابق میٹرک کلاسز چلانے کی اجازت صرف ان پارٹنر سکولوں کو دی جائے گی جن کے پاس کم از کم 4 کنال اراضی موجود ہواس کے علاوہ میٹرک کلاسز کے اجراء کے لئے سکول میں کم از کم 10 کمرے ہونا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے ۔پیف نے واضح کیا ہے کہ طلبہ کی فیس کی ادائیگیاں صرف نادرا سے تصدیق شدہ ڈیٹا کی بنیاد پر کی جائیں گی ۔تاکہ شفافیت اور درستگی کو یقینی بنایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments