ریلوے انجن میں خواجہ سرا، جعلی ویڈیو کادعویٰ غلط ثابت
واقعہ سچا نکلا، مقدمے میں مزیددفعات کااضافہ ،دو ڈرائیور ، خواجہ سرا گرفتارواقعہ ساہیوال سے آنیوالی ٹرین میں ہوا،ویڈیو میں ردوبدل ہوئی :ترجمان ریلوے
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) ریلوے انجن میں خواجہ سراؤں کے سفر کی ویڈیو جعلی قرار دینے کا ریلوے ترجمان کا دعویٰ غلط ثابت ہوگیا، شالیمار ایکسپریس کے انجن میں دو خواجہ سراؤں کے سفر کا واقعہ حقیقت نکلا، ایف آئی آر درج، ریلوے انجن میں خواجہ سراؤں کے سفر کی ویڈیو وائرل ہونے کے چار روز بعد اہم انکشافات سامنے آگئے ،خواجہ سراؤں کیطرف سے یوسف والا سٹیشن پر بھی بنائی ویڈیو بھی وائرل ، خواجہ سراؤں کو ریلوے انجن میں بٹھانے پر ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور سمیت دونوں خواجہ سرا بھی گرفتار کرلیے گئے ، واقعہ ساہیوال سے لاہور آنے والی شالیمار ایکسپریس میں پیش آیا،خواجہ سرا علی احمد عرف حانیہ نے اسسٹنٹ ڈرائیور کی سیٹ پر بیٹھ کر سفر کیا،خواجہ سرا محمد علی عرف علی جان نے انجن میں سفر کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی،مقدمے میں پاکستان ریلوے ایکٹ کی دفعات 101، 113 اور 120 شامل کی گئیں،مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 34اور 500بھی شامل، شالیمار ایکسپریس واقعے کی تفتیش متعلقہ پولیس افسر کے سپرد، مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ شالیمار ایکسپریس کے انجن میں خواجہ سراؤں کو بغیر ٹکٹ سفر کروانے اور ریلوے قوانین کی خلاف ورزی پر ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ،شالیمار ایکسپریس کے انجن میں خواجہ سراؤں کے سفر کرنے والی ویڈیو میں ردوبدل کی گئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments