نمبر پلیٹس میں ردوبدل کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ

نمبر پلیٹس میں ردوبدل کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ

سیف سٹیز کی جدید اے آئی ٹیکنالوجی سے خلاف ورزیوں کی نشاندہی جاری ہے ، ترجمان

لاہور(کرائم رپورٹر )پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے نمبر پلیٹس چھپانے یا ان میں ردوبدل کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کافیصلہ کرلیا۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے نمبر پلیٹس چھپانے والی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کی تصاویر اور عوامی آگاہی کے لئے جاری کر دیں،ہاتھ، کپڑے اور دیگر اشیا سے نمبر پلیٹس چھپانے کی متعدد خلاف ورزیاں سیف سٹی کیمروں میں ریکارڈکی گئی ہیں۔نمبر پلیٹس چھپانے کے باوجود سیف سٹی کی جدید اے آئی ٹیکنالوجی سے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نشاندہی جاری ہے ۔ ترجمان سیف سٹیزکے مطابق ہاتھ، کپڑے ، ٹیپ یا کسی بھی دوسری چیز سے نمبر پلیٹ چھپانے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی،نمبر پلیٹ چھپا کر سیف سٹی کیمروں کو دھوکہ دینے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے ۔ سیف سٹی کیمروں سے ٹریفک خلاف ورزیوں کی مسلسل نگرانی کرتے ہوئے قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ پولیس کو الرٹس فراہم کیے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...