ملتان میں صفائی نظام کی نگرانی کیلئے کیو آر کوڈز متعارف
ملتان (خصوصی رپورٹر)صاف ستھرا ملتان مہم کے تحت شہر میں صفائی کے نظام کو مؤثر، شفاف اور عوام دوست بنانے کے۔۔
لئے تمام فعال صفائی بیٹس کو کیو آر کوڈز جاری کر دیئے گئے ہیں، جنہیں متعلقہ علاقوں کے نمایاں مقامات پر آویزاں کیا جا رہا ہے تاکہ شہری صفائی سے متعلق معلومات باآسانی حاصل کر سکیں۔اس سلسلے میں ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی عمران منیر نے ملتان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی بیٹس میں کیو آر کوڈز کی تنصیب کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے صفائی انتظامات کا معائنہ کرنے کے علاوہ عملے کی حاضری، ڈیوٹی اور فیلڈ میں موجودگی بھی چیک کی۔عمران منیر نے بتایا کہ شہری موبائل فون سے کیو آر کوڈ اسکین کرکے متعلقہ صفائی بیٹ کی تفصیلات، تعینات عملے اور فیلڈ منیجرز کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں گے ۔ اس کے علاوہ شہریوں کو صفائی کے انتظامات سے متعلق اپنی آراء، تجاویز اور شکایات براہِ راست درج کروانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جدید ڈیجیٹل نظام کا مقصد صفائی کے عمل میں شہریوں کی شمولیت یقینی بنانا، عملے کی کارکردگی کی نگرانی اور شفافیت و جوابدہی کو فروغ دینا ہے ۔ شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی تجاویز اور شکایات کی روشنی میں صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنائے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments