سی ای او میپکو کی فائرنگ سے زخمی میٹر ریڈر کی عیادت

سی ای او میپکو کی فائرنگ  سے زخمی میٹر ریڈر کی عیادت

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گل محمد زاہد نے عارف والا میں میپکو نائٹ چیکنگ ٹیم پر ۔۔۔

فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے میٹر ریڈر محمد موسیٰ کی ساہیوال ہسپتال میں عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سی ای او میپکو نے کہا کہ میپکو انتظامیہ اپنے زخمی ملازم اور اس کے اہل خانہ کیساتھ کھڑی ہے اور انہیں علاج معالجے کے حوالے سے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ سے محمد موسیٰ کی طبی صورتحال اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...