میپکو، رینجرز اور پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن
ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)، رینجرز اور پولیس پر مشتمل مشترکہ فورسز نے شہر میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز آپریشن شروع کر رکھا ہے ۔۔
گارڈن ٹاؤن اور انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویژنوں کے مختلف علاقوں میں لاکھوں روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر 37 نادہندگان کے بجلی کنکشن منقطع کر دیئے گئے ۔ایکسین میپکو سٹی ڈویژن غلام محی الدین میتلا اور ایس ڈی او گارڈن ٹاؤن سب ڈویژن محمد اختر سیال کی سربراہی میں ٹیم نے گارڈن ٹاؤن، 7 میل، شیر شاہ، ڈوہرے والا، علی والا، بستی بلیل اور کھگی والا سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔ اس دوران 11 لاکھ روپے سے زائد کے واجبات ادا نہ کرنے پر 14 نادہندگان کے کنکشن منقطع کرکے میٹر اتار لئے گئے ۔، جبکہ رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 2 لاکھ 22 ہزار روپے وصول کئے گئے ۔ چیکنگ کے دوران دو صارفین ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرتے پکڑے گئے ، جن کے میٹر بھی اتار لئے گئے ۔دوسری جانب ایکسین کینٹ ڈویژن فیاض حسین کھوکھر اور ایس ڈی او انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویژن محمد اکرام سیال کی سربراہی میں ٹیم نے انڈسٹریل اسٹیٹ کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے بجلی چوری میں ملوث نو افراد کے کنکشن منقطع کئے ، جبکہ لاکھوں روپے کے واجبات ادا نہ کرنے پر 23 رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے کنکشن بھی کاٹ دیئے گئے ۔ بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں بھجوا دی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments