سکولوں کی عمارتوں میں نجی تقریبات کے انعقاد پر پابندی عائد
ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکولوں کی عمارتوں کو نجی تقریبات اور غیر تدریسی سرگرمیوں کے لئے استعمال کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے ، جبکہ سکولوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس صرف متعلقہ اور مجاز اداروں سے حاصل کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے ۔۔
جاری کردہ ہدایات کے مطابق سکول انتظامیہ عمارتوں کی فٹنس اور حفاظت سے متعلق مقررہ ضوابط پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائے گی۔ فٹنس سرٹیفکیٹس غیر مجاز اداروں سے حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی عمارتوں کی حفاظت یقینی بنانا اور طلبہ و اساتذہ کو محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے ۔ سکولوں کی عمارتوں کو صرف تعلیمی مقاصد کے لئے استعمال کیا جا سکے گا۔، جبکہ کسی بھی نجی تقریب یا غیر تدریسی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments