ویمن یونیورسٹی:شعبہ فارمیسی کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب
محفل میلاد اور دعائیہ تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر شاہدہ بتول کی شرکت
ملتان (خصوصی رپورٹر)ویمن یونیورسٹی ملتان کے متی تل کیمپس میں شعبہ فارمیسی کی نئی عمارت کی تعمیر اور نئے تعلیمی سفر کے آغاز پر محفل میلاد اور دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیدہ شاہدہ بتول نے خصوصی شرکت کی۔تقریب کا مقصد نئی عمارت کی ترقی، شعبے کی خوشحالی، علمی کامیابیوں اور مستقبل کے تعلیمی منصوبوں کی تکمیل کے لئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا کرنا تھا۔ اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر سارہ مصدق، زکریا یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر سیدہ عذرا بتول بطور مہمانِ اعزاز، مختلف شعبہ جات کی سربراہان، اساتذہ اور طالبات بھی موجود تھیں۔تقریب کا اہتمام چیئرپرسن شعبہ فارمیسی ڈاکٹر کنول رحمان کی سربراہی میں کیا گیا۔ محفل کا آغاز قرآن خوانی سے ہوا۔ قاریہ آمنہ شاد نے تلاوتِ قرآن پاک کی سعادت حاصل کی، حمدِ باری تعالیٰ پیش کی اور دعائے خیر کروائی۔ طالبات اور اساتذہ نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نعتیہ کلام پیش کیا، جبکہ طالبات کے ایک گروپ نے خوبصورت کلام بھی سنایا۔ نئی عمارت کی برکت، شعبے کی ترقی اور تعلیمی و تحقیقی کامیابیوں کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments