غیر قانونی پٹرول پمپس،گیس یونٹس کیخلاف ایکشن

غیر قانونی پٹرول پمپس،گیس یونٹس کیخلاف ایکشن

6پمپس سیل، 66ڈی کینٹنگ مشینیں ضبط، اوورچارجنگ پر بھی کارروائی

 ملتان (خصوصی رپورٹر،وقائع نگار خصوصی )ملتان میں سول ڈیفنس کی بڑی کارروائی، غیر قانونی پٹرول یونٹس اور ایل پی جی ڈی کینٹنگ کے خلاف کریک ڈاؤن6 غیر قانونی پٹرول یونٹس سیل، 66 ڈی کینٹنگ مشینیں قبضے میں لے لی گئیں تفصیل کے مطابق سول ڈیفنس ملتان نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور غیر قانونی کاروبار کی روک تھام کے لئے غیر قانونی پٹرول یونٹس، ایل پی جی ڈی کینٹنگ اور اوور چارجنگ کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 06 غیر قانونی پٹرول یونٹس ضبط کر لئے گئے مسلسل نگرانی اور کارروائیوں کے نتیجے میں شہر میں غیر قانونی پٹرول یونٹس کی سرگرمیاں بند ہو چکی ہیں۔اس اقدام کا مقصد غیر محفوظ طریقے سے پٹرول کی ری فلنگ اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے ۔

اسی طرح ایل پی جی کی غیر قانونی ڈی کینٹنگ کے خلاف کارروائیوں میں تقریباً 66 ڈی کینٹنگ مشینیں قبضے میں لی گئی ہیں۔ متعلقہ ٹیمیں اس غیر قانونی عمل کے خاتمے کے لئے مسلسل کارروائیاں کر رہی ہیں اور مختلف مقامات کی نگرانی جاری ہے ۔مقررہ قیمت سے زائد نرخ وصول کرنے اور اوور چارجنگ کی شکایت پر بھی کارروائی کی جا رہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں یکم ستمبر سے 10 نومبر تک غیر قانونی ایل پی جی ڈیکینٹنگ کے خلاف 149 انسپکشنز کی گئیں، 8 مقدمات درج اور 8 ملزم گرفتار کئے گئے ۔ اس دوران 28 مقامات سربمہر جبکہ 113 اشیا ضبط کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ غیر معیاری گیس سلنڈرز کی فروخت کے خلاف کارروائی میں تین دکانوں پر چھاپے مار کر 21 سلنڈرز قبضے میں لئے گئے ۔ غیر قانونی پٹرول پمپس اور فلنگ پوائنٹس کے خلاف 25 انسپکشنز، 22 ضبطگیاں اور 3 مقامات سربمہر کئے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورایہ نے بتایا کہ ضلع میں رواں سال یکم جنوری سے 31 اکتوبر تک غیر قانونی ایل پی جی ڈیکینٹنگ کے خلاف 1190 انسپکشنز کی گئیں، 76 مقدمات درج اور 76 ملزمان گرفتار کیے گئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...