پراپرٹی تنازعات ، کیسز فوری حل کرنے کے احکامات
ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی متاثرین کی درخواستوں ،شکایات میں سماعت میں سرگرم
ملتان (وقائع نگار خصوصی) شہریوں کے جائیداد سے متعلق ملکیتی حقوق کے تحفظ اور پراپرٹی تنازعات کے فوری حل کے لئے ضلعی انتظامیہ ملتان نے عملی اقدامات تیز کر دیئے ہیں۔ اس سلسلے میں عدالتی ٹربیونل کے تحت قائم ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی متاثرین کی درخواستوں اور شکایات کی سماعت کر رہی ہے ۔کمیٹی نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 100 سے زائد کیسز کا جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات مرتب کرکے مزید کارروائی اور فیصلوں کے لئے عدالتی ٹربیونل کو بھجوا دی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد متاثرہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا اور ان کے ملکیتی حقوق سے متعلق معاملات کو شفاف انداز میں حل کرنا ہے ۔دوسری جانب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ محمد مدثر بھی ریونیو کورٹ میں مسلسل سماعتیں کر رہے ہیں، جہاں اب تک 120 سے زائد کیسز کے فیصلے کئے جا چکے ہیں۔شہریوں نے پراپرٹی تنازعات کے فوری حل، ملکیتی حقوق کے تحفظ اور متاثرین کی داد رسی کے لئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments