جبڑوں کی بیماری ، کومل کی وزیراعلیٰ سے علاج کیلئے اپیل

 جبڑوں کی بیماری ، کومل کی وزیراعلیٰ سے علاج کیلئے اپیل

بارہ سال سے مبتلا، مالی وسائل نہیں، تعلیم جاری رکھنے کی خواہش ،متاثرہ کومل

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی) دانیوال کی رہائشی 20 سالہ کومل ارشاد گزشتہ 12 سال سے جبڑوں کی بیماری میں مبتلا ہے ۔ علاج کے بھاری اخراجات برداشت نہ کرسکنے کے باعث محنت کش والد بیٹی کے علاج کے لیے پریشان ہیں۔ کومل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ اس کا سرکاری سطح پر علاج کروایا جائے اور ملاقات کا موقع دیا جائے تاکہ وہ صحت یاب ہوکر معمول کی زندگی گزار سکے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کومل ارشاد نے بتایا کہ مالی وسائل نہ ہونے کے باعث وہ اپنا علاج نہیں کروا سکی اور بیماری کے باعث آٹھویں جماعت کے بعد تعلیم بھی چھوڑنا پڑی۔ اس کی خواہش ہے کہ صحت یاب ہوکر دوبارہ تعلیم حاصل کرے ۔ اس نے وزیراعلیٰ سے علاج میں مدد اور ملاقات کی درخواست کی ہے ۔کومل کے والد ارشاد علی، جو پیشے کے اعتبار سے اسٹام فروش ہیں، نے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کے علاج کے اخراجات برداشت کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے بیٹی کے علاج کے لیے سرکاری تعاون کی اپیل کی۔ کومل اور اس کے اہل خانہ نے مخیر حضرات سے بھی علاج کے لیے مالی مدد کی درخواست کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...