چیئرمین پبلک سروس کمیشن کا دورہ امتحانی مراکز

چیئرمین پبلک سروس کمیشن کا دورہ امتحانی مراکز

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عبدالعزیز، سیکرٹری افضال احمد اور ممبران میجر جنرل (ر) کامران خورشید، محمد احسن وحید اور محمد معصود انور نے ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں قائم امتحانی مراکز کے تفصیلی دورے کیے اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

مختلف سرکاری محکموں کی اسامیوں پر بھرتی کے لیے امتحانات تینوں شہروں میں جاری ہیں۔ ان اسامیوں میں تحصیل سپورٹ آفیسر، اسسٹنٹ منیجر، ایڈمنسٹریٹر اور دیگر عہدے شامل ہیں۔چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عبدالعزیز نے ملتان کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امیدواروں کے لئے کئے گئے انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...