چک 46 دس آر میں مبینہ مجرے کی محفل، ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی

چک 46 دس آر میں مبینہ مجرے کی  محفل، ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی

وجھیانوالہ (نامہ نگار)پولیس چوکی نواں چوک کی حدود چک نمبر 46 دس آر میں گزشتہ رات مبینہ طور پر مجرے کی محفل منعقد کی گئی۔

جہاں ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام سامنے آیا ہے ۔ شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام شہریوں کے خلاف خلاف ورزی پر فوری کارروائی کی جاتی ہے ، لیکن بااثر افراد کے معاملے میں خاموشی کیوں اختیار کی جاتی ہے ؟۔ عوام نے ڈی پی او خانیوال عابد وڑائچ سے واقعے کا فوری نوٹس لینے ، شفاف تحقیقات کرانے اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...