اسلامی جمعیت طلبہ کی حقوق طلبہ روڈ کاروان ریلی، مطالبات پیش

اسلامی جمعیت طلبہ کی حقوق طلبہ  روڈ کاروان ریلی، مطالبات پیش

وہاڑی (خبرنگار) اسلامی جمعیت طلبہ ضلع وہاڑی کے زیر اہتمام حقوق طلباء روڈ کاروان ریلی نکالی گئی، جو وی چوک سے شروع ہوکر پریس کلب وہاڑی پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

 ریلی میں طلباء، جمعیت کے کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے طلباء کے حقوق کے حق میں نعرے بازی کی اور طلباء یونین کی فوری بحالی، تعلیمی فیسوں میں کمی، قومی بجٹ میں تعلیم کے لیے 4 فیصد حصہ مختص کرنے اور سرکاری اسکولوں کی نجکاری ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ریلی سے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ملتان ریجن برادر زین نیازی، ناظم جنوبی پنجاب برادر حذیفہ عثمان اور سماجی رہنما عبدالعزیز بھٹہ نے خطاب کرتے ہوئے طلباء کے حقوق کے تحفظ، معیاری تعلیم کی فراہمی اور تعلیمی مسائل کے حل پر زور دیا۔ مقررین نے مطالبات حکام تک پہنچانے اور ان کی منظوری کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...