سینکڑوں مستحق خاندانوں میں گرم ملبوسات تقسیم

سینکڑوں مستحق خاندانوں  میں گرم ملبوسات تقسیم

جلال پورپیروالا(نامہ نگار)الکہف ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام سینکڑوں مستحق خاندانوں میں ونٹر پیکیجز اور گرم ملبوسات تقسیم۔

تفصیل کے مطابق الکہف ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام فلاحی تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں سینکڑوں مستحق خاندانوں میں ونٹر پیکجز اور گرم ملبوسات تقسیم کئے گئے ۔فلاحی اقدام کا مقصد موسمِ سرما کی شدت سے متاثرہ ضرورت مند خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنا اور ان کی مشکلات کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا تھا۔اس موقع پر فاؤنڈیشن کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ دکھی انسانیت کی خدمت اور مستحق افراد کی مدد کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔ تقریب کے دوران خدمتِ خلق کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ معاشرے کے صاحبِ استطاعت افراد کو بھی چاہئے کہ وہ ضرورت مند خاندانوں کی مدد کیلئے آگے آئیں تاکہ کوئی بھی خاندان سردی اور محرومی کا شکار نہ ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...