مستحق خواتین کی امدادی رقم میں مبینہ کٹوتیوں کا سلسلہ جاری
شکایت پر نمائندے کی آمد کی اطلاع ملتے ہی ادائیگی مرکز کی مبینہ تالہ بندی
وجھیانوالہ (نامہ نگار)نواحی گاؤں 69/68 پندرہ ایل، میاں چنوں ضلع خانیوال میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین کی امدادی رقوم میں مبینہ کٹوتیوں کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ شہریوں کے مطابق ریٹیلر طاہر کی جانب سے مبینہ طور پر خواتین کی امدادی رقم سے کٹوتی کی جا رہی ہے ۔ شکایت پر نمائندے کی آمد کی اطلاع ملتے ہی ادائیگی مرکز کو مبینہ طور پر تالے لگا دیے جاتے ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور مستحق خواتین کی رقوم میں کٹوتی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments