خانیوال کے 13 پٹواریوں کی قانونگو کے عہدے پر ترقی

خانیوال کے 13 پٹواریوں کی قانونگو کے عہدے پر ترقی

کبیروالا میں تعینات رہنے والے جمشید منظور کو ترقی پر اہل علاقہ کی مبارکباد

چوپڑہٹہ (نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر خانیوال نے محکمہ مال کے 13 پٹواریوں کو قانونگو کے عہدوں پر ترقی دینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ترقی پانے والوں میں کبیروالا کے محمد جمشید منظور بھی شامل ہیں، جن کا تعلق بارہ میل سے ہے ۔محمد جمشید منظور نے بطور پٹواری کبیروالا میں تعیناتی کے دوران اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے ادا کیں۔ خوش اخلاقی، شائستہ گفتگو اور ملنسار طبیعت کے باعث انہوں نے شہریوں، سیاسی، سماجی اور صحافتی حلقوں میں عزت و احترام حاصل کیا۔ان کی ترقی پر دوست احباب، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی معزز شخصیات نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر قانونگو محمد جمشید منظور نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ترقی میں والدین اور دوست احباب کی دعائیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے بھی پوری ایمانداری اور ذمہ داری سے فرائض انجام دیتے رہے ہیں اور آئندہ بھی اعلیٰ افسران کی ہدایات کے مطابق سرکاری امور انجام دیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام معاملات میرٹ اور قانون کے مطابق نمٹانا ان کی اولین ترجیح ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...